
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے بھاری تعداد میں گٹکا ماوا اسمگل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا تیار گٹکا مسافر بس میں چھپا کر کراچی میں داخل ہوئے تھے۔
منگھوپیر پولیس نے حب کے قریب انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرکے 04 ملزمان کو گرفتار کیا۔
ملزمان کی مسافر بس سے 720 تھیلیوں میں موجود 7200 پڑیاں تیار گٹکا ماوا برآمد ہوا۔
ملزمان خواتین اور بچوں کی آڑ لیتے ہوئے مسافر بس میں مضر صحت گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
گٹکے کی سپلائی/اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی بس کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ملزمان میں رحیم بخش ولد اللّٰہ بخش، نیان ولد خالد، محمد رؤف ولد اللّٰہ داد اور ایوب ولد ابراہیم شامل ہیں۔
