
کراچی: ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) کیماڑی جیکسن پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ایک منشیات فروش اور ایک گٹکا ماوا فروش کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار منشیات فروش ملزم ساحل کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی، جبکہ گرفتار گٹکا فروش ملزم شہریار کے قبضے سے 80 پڑیاں مضرِ صحت گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
