
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ کلفٹن پولیس نے خفیہ اطلاع پر مروت کٹ، فٹبال گراؤنڈ کے قریب، اپر گزری کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت اسامہ ولد فیاض اکرم، فیاض ولد ریاض، اور رضوان ولد جمال الدین کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول بمعہ 3 زندہ کارتوس، 2 پرس اور 1 موبائل فون برآمد ہوا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ کلفٹن میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
