
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) کیماڑی سعیدآباد پولیس کا رات کی تاریکی میں دو ڈکیت ملزمان سے دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ پیش آیا تھا جس میں ایک ملزم بلال کو پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد شدید زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی پولیس پر مسلسل فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا تھا ۔
ملزمان کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا تھا شدید زخمی ملزم ہسپتال منتقل ہونے کے بعد ہلاک ہوگیا جس کی شناخت اور سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ۔
ہلاک ملزم سے اسلحہ اور تھانہ مدینہ کالونی کے علاقے کی مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ۔
ہلاک ملزم بلال عادی جرائم پیشہ ہے جوکہ مقدمہ الزام نمبر 562/2023 تھانہ اتحاد ٹاؤن بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ، مقدمہ الزام نمبر 564/2023 تھانہ اتحاد ٹاؤن بجرم دفعہ 23iA سندھ آرمز ایکٹ کے تحت پولیس کو مطلوب تھا ۔
ہلاک ملزم نے 5 اپریل کو علی چوک سعیدآباد کے علاقے میں پیدل چلتے ہوئے موٹر سائیکل سوار شہری کو بھی لوٹ مار کا نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی تھی جس کا مقدمہ الزام نمبر 105/26 سعیدآباد بجرم دفعہ 302/397/34 ت پ درج پایا گیا تھا ۔
ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار شہری مقتول فراز احمد جاں بحق ہوگیا تھا ۔
فرار ملزم کی گرفتاری کے لیئے پولیس چھاپے مارے رہی ہے جسے بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔
ہلاک و فرار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 109/26 تھانہ سعیدآباد بجرم دفعہ 353/324/427/34 ت پ، اور مقدمہ الزام نمبر 110/26 تھانہ سعیدآباد بجرم دفعہ 23iA سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا ہے ۔
باقی اضلاع سے بھی ملزمان کا مزید مجرمانہ ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے ۔
