
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) منشیات سپلائی میں ملوث 2 عادی پیشہ ور ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے کی منشیات برآمد۔ 4 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان انوار علی اور طارق عزیز کی شناخت ہوئی ہے، جو پہلے بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ پولیس کو ان سے انتہائی مطلوب تھے۔ ملزمان کو ٹارگٹڈ کارروائی کے ذریعے گرفتار کیا گیا، مقدمہ درج کر کے انویسٹیگیشن کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
