
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) کم عمری میں جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، شاہ لطیف پولیس کی کارروائی
شاہ لطیف پولیس نے نیشنل ہائی وے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شاہ زیب اور نعیم کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز، چھینے گئے موبائل فونز اور چوری شدہ رقم برآمد ہوئی۔
دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ نیشنل ہائی وے پر رکشوں میں سوار مسافروں کو بھی ڈکیتی کا نشانہ بناتے تھے۔ ملزمان شاہ لطیف ٹاؤن، مہران ہائی وے، نیشنل ہائی وے اور ملیر کے دیگر علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
