
کراچی 🙁 رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ کلفٹن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مروت کٹ، فٹبال گراؤنڈ کے قریب، اپر گزری کراچی میں چھاپہ مارا
کاروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
گرفتار ملزمان کی شناخت اسامہ ولد فیاض اکرم ، فیاض ولد ریاض ،رضوان ولد جمال الدین کے ناموں سے ہوئی
ملزمان کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پستول بمعہ تین زندہ کارتوس
دو عدد پرس اور ایک موبائل فون برآمد ہوا
گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں
ملزمان کے خلاف مقدمات تھانہ کلفٹن میں درج کر لیے گئے ہیں
مقدمات کی تفصیل
ایف آئی آر نمبر 148/2026 بجرم دفعات 392/397/34 تعزیراتِ پاکستان
ایف آئی آر نمبر 149/2026 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ اسلحہ ایکٹ
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے
