
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ سپر مارکیٹ کی حدود میں پولیس مقابلے کے بعد ہلاک ہونے والے دو ڈاکوؤں کی شناخت ہو گئی ہے۔ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت احسن ولد نور محمد اور عاصم ولد اسلم پرویز کے نام سے ہوئی ہے جو کورنگی کے رہائشی ہیں اور مختلف وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان نے تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں ایک شہری سے نقد رقم، موبائل فون اور شناختی کارڈ چھینے تھے، جس کا مقدمہ نمبر 187/2026 دفعہ 392/397/34 ت پ درج ہے۔ مزید برآں، انہوں نے ایک اور شہری کو لوٹا اور فرار ہونے لگے، جس پر شہری کے شور مچانے پر پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور مقابلہ ہوا، جس میں دونوں ہلاک ہو گئے۔ مقدمہ نمبر 232/2026 دفعات 392/397/353/324/34 ت پ تھانہ سپر مارکیٹ میں درج ہے۔
