*حیدرآباد پولیس کی منشیات و سماجی برائیوں میں ملوث اور جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائیاں, 9 ملزمان گرفتار، خطرناک منشیات آئیس اور ویڈ, شراب کی بوتلیں، حقے مضر صحت حقہ فلیورز برآمد*
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری
*تھانہ مکی شاہ*
ایس ایچ او انسپیکٹر شہزاد قاضی بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے خطرناک منشیات سپلائر بنام سلمان شوکت کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 510 گرام ویڈ منشیات (WEED DRUGS) اور 1 لاکھ روپے کیش رقم برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 84/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (B) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ فورٹ*
ایس ایچ او انسپیکٹر محمد ہاشم بروہی بمہ اسٹاف الگ الگ کارروائیاں
فورٹ پولیس کا ملزمان غلام علی قمبرانی اور انس پنہور سے رکشہ مارکیٹ نزد اخبار دفتر کے قریب مقابلہ پیش آیا، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران مذکورہ ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 60/2021 زیر دفعہ 353,324,34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزم غلام علی کے قبضے سے 1 عدد پسٹل برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 61/2026 زیر دفعہ 25 سندھ آرمس ایکٹ کے تحت علیحدہ مقدمہ درج کرلیا
مزید ایک اور کارروائی کے دوران منشیات سپلائرز ذوالفقار علی آرائیں اور محمد اسماعیل قریشی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 21/21 گرام آئیس برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 62/2026 زیر دفعہ 2-(2)-9 نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ بھٹائی نگر*
ایس ایچ او انسپیکٹر عطاء محمد کاکا بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے نجی کیفے پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 3 ملزمان بنام سجاد علی چانڈیو، جنید صادق راجپوت اور مزمل علمانی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 13 عدد حقے، 22 عدد مضر صحت حقہ فلیور و دیگر سامان برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 163/2026 زیر دفعہ 5,8,10,12 (P.S.P.N.S.H.O) 2002 کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ کینٹ*
ایس ایچ او انسپیکٹر سکندر غلام مصطفیٰ بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش امجد پٹھان کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 4 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 88/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا.
