حیدرآباد:
مسلم یوتھ لیگ حیدرآباد ڈویژن کے صدر عبدالھادی خلجی نے “معرکۂ حق کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ ایمان، اتحاد اور قومی غیرت ہماری اصل طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات اور بیرونی دباؤ کے باوجود پاکستانی عوام اپنی افواج اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔
عبدالھادی خلجی نے اپنے خطاب میں کہا کہ:
“معاشی طور پر کمزور ہونے کے باوجود ہم نے اپنے سے بڑے دشمن کے سامنے ثابت کیا کہ جذبہ، ایمان اور اتحاد ہر طاقت پر بھاری ہوتے ہیں۔”
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملکی استحکام، قومی یکجہتی اور مثبت کردار ادا کرنے کے لیے آگے بڑھیں، کیونکہ قوموں کی ترقی نوجوانوں کے عزم اور شعور سے وابستہ ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے اور اس کی حفاظت و ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا سمیت ہر میدان میں ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرے اور قومی بیانیے کو مضبوط بنائے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ مسلم یوتھ لیگ ملک بھر کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے پاکستان کی ترقی، استحکام اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی
