
کراچی 🙁 رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی ہدایات پر فریئر پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 02 ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمد کرلی۔
پہلی کارروائی میں دہلی کالونی، جلال بیکری کے قریب سے ملزم محمد حسیب ولد محمد فیاض کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بغیر لائسنس 30 بور پستول، لوڈ میگزین اور 02 زندہ راؤنڈ برآمد کیے گئے۔
دوسری کارروائی میں میکلوڈ روڈ، انڈر للی برج کے قریب سے ملزم پردیپ ولد لاؤجی کو گرفتار کرکے بلیک لیبل شراب کی 02 بوتلیں برآمد کی گئیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ فریئر میں مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔
تفصیلات مقدمات:
1۔ FIR No. 299/2026، دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ۔
2۔ FIR No. 298/2026، دفعہ 3/4 پروبیشن ایکٹ۔