حیدرآباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدرآباد کی ڈسپلنری ایکشن سب کمیٹی کا غیر حاضر امیدواروں کے سلسلے میں اجلاس کل 21 مئی بروز جمعرات کو صبح 11 بجے بورڈ کے کنٹرولر امتحانات دفتر میں منعقد ہوگا، بورڈ اعلامیہ کے مطابق سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ دوم (دہم جماعت) کے سالانہ امتحانات 2026 میں ناجائز ذرائع، نقل،دوسرے کی جگہ امتحان دینے کے کیس وغیرہ میں ملوث امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لیٹرز وصول کرنے کے لیے اپنے متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔
Posted inکراچی