
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایت پر منشیات فروشوں، گٹکا ماوا فروشوں، اسٹریٹ کرمنلز اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 18 ملزمان گرفتار۔
تھانہ عزیزآباد: گٹکا ماوا فروش ملزم بابر مسیح کو گرفتار کرکے 50 پیکٹ گٹکا ماوا اور 700 روپے نقد برآمد کرلیے۔ مقدمہ نمبر 707/2026 درج کرلیا گیا۔
تھانہ گلبہار: پہلی کارروائی: تین ملزمان شہنواز، محمد عرفان اور مجاہد کو گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 424/2026 بجرم دفعہ 341/34 PPC درج کرلیا گیا۔
دوسری کارروائی: آٹھ ملزمان محمد آصف، محمد رضوان، عبدالرحمٰن، کاشف، شہزاد احمد، عمران علی، عبدالراشد اور کامران علی کو گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 423/2026 بجرم دفعہ 341/34 PPC درج کیا گیا۔
تیسری کارروائی: منشیات فروش ملزمان عامر علی اور یوسف مسیح کو گرفتار کرکے 44 گرام آئس اور 400 روپے نقد برآمد کرلیے۔ مقدمہ نمبر 415/2026 درج کیا گیا۔ ملزم عامر علی کا سابقہ CRO ریکارڈ بھی سامنے آیا۔
تھانہ پاپوش نگر: منشیات فروش ملزم محمد چند کو 53 گرام آئس سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم کا سابقہ مقدمہ تھانہ پاپوش نگر کا ریکارڈ بھی سامنے آیا۔ مقدمہ نمبر 360/2026 بجرم دفعہ 9(ii)3 CNSA درج کیا گیا۔
تھانہ شریف آباد: پہلی کارروائی: گٹکا ماوا فروش ملزم محمد شہروز کو گرفتار کرکے 200 پیکٹ گٹکا ماوا اور 10 کلو چھالیہ برآمد کرلی۔ مقدمہ نمبر 264/2026 درج کیا گیا۔
دوسری کارروائی: موٹر سائیکل لفٹر ملزم حمید الرحمٰن کو گرفتار کرکے چوری شدہ سپر اسٹار 70 سی سی موٹر سائیکل نمبر AAN-317 برآمد کرلی، جو تھانہ نارتھ ناظم آباد کے مقدمہ نمبر 347/2026 میں مطلوب تھی۔ ملزم کا دو سابقہ مقدمات کا ریکارڈ بھی سامنے آیا۔
تھانہ لیاقت آباد: اسٹریٹ کرمنل ملزم شہید کو ٹی ٹی پستول 30 بور، تین گولیوں اور 300 روپے نقد سمیت گرفتار کرلیا۔ مقدمہ نمبر 687/2026 سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ ملزم کا سابقہ ریکارڈ بھی سامنے آیا، مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن برانچ کے حوالے کردیا گیا۔
تھانہ سرسید: منشیات فروش ملزم محمد سلیم کو 103 گرام آئس اور 250 روپے نقد سمیت گرفتار کرلیا۔ مقدمہ نمبر 540/2026 نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ ملزم کے دو سابقہ مقدمات کا ریکارڈ بھی سامنے آیا۔