
*حیدرآباد: ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے آج لطیف آباد بزنس فورم کی دعوت پر لطیف آباد کی مارکیٹ اور لطیف آباد بزنس فورم کے دفتر کا دورہ کیا*
اس موقع پر لطیف آباد بزنس فورم کے پیٹرن اِن چیف اویس اقبال خان اور اُن کی ٹیم نے ایس ایس پی حیدرآباد کا پرتپاک استقبال کیا۔
دورے کے دوران ایس ایس پی حیدرآباد نے تاجروں سے ملاقات کی، اُن کے مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ افسران کو فوری طور پر مسائل کے حل اور مؤثر عملدرآمد کے احکامات جاری کیے۔
تاجروں نے شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔
بعد ازاں لطیف آباد بزنس فورم کی جانب سے ایس ایس پی حیدرآباد کو اعزازی شیلڈ، سندھی ٹوپی اور روایتی اجرک و لنگی پیش کی گئی۔
ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے کہا کہ:
“پولیس اور تاجر برادری کے درمیان مضبوط رابطہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تاجروں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے پولیس ہر وقت اُن کے ساتھ کھڑی ہے۔
