درخشاں پولیس کا احسن اقدام، لاپتہ کمسن بچی بحفاظت تلاش کرکے والدہ کے حوالے کردی گئی

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ درخشاں: 11 نومبر 2026 کو تقریباً 9 سے 10 سالہ بچی نادیہ دختر منظور کھوکھر، بدر کمرشل فیز 5، ڈی ایچ اے کراچی سے لاپتہ ہوگئی تھی۔
اطلاع ملتے ہی درخشاں پولیس نے بچی کی تلاش شروع کردی۔ دورانِ تفتیش سی پی کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا، جس میں بچی کو بدر کے ایف سی سے رکشے میں سوار ہوکر عبداللہ شاہ غازی مزار کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
درخشاں پولیس نے بروقت کارروائی اور مسلسل کوششوں کے نتیجے میں بچی کو بحفاظت تلاش کرکے والدہ کے حوالے کردیا۔
بچی کی بازیابی پر والدہ نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی جناب مہزور علی اور درخشاں پولیس کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *