تھانہ نارتھ ناظم آباد پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی اور دوسرا بلا ضرب گرفتار، اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد۔

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ نارتھ ناظم آباد کی حدود مین روڈ، نزد اصغر علی شاہ اسٹیڈیم، بلاک C میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی جبکہ دوسرا بلا ضرب گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت سعد ولد جاوید (زخمی) اور ایم عامر ولد مجیب (بلا ضرب) کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ راؤنڈ، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل (رجسٹریشن نمبر KLH-9976) برآمد کرلی گئی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ دوسرے ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا۔
ملزمان کے سابقہ کریمنل ریکارڈ اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *