
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ گلشنِ معمار پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔ پولیس نے افغان کیمپ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2 غیر قانونی پستول، ایمونیشن اور نقدی برآمد ہوئی، جبکہ زیرِ استعمال موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی۔
گرفتار ملزمان میں ثناء اللہ، عاقب اور یاسر شامل ہیں۔ ملزمان ثناء اللہ اور عاقب اس سے قبل بھی پولیس مقابلے اور ڈکیتی کے مقدمات میں جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔