*نسیم نگر پولیس کی ڈی ایس پی بلدیہ ظہور احمد سومرو کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف دو الگ الگ کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار،بڑی مقدار میں مین پوری و مین پوری میں استعمال ہونے والا سامان, شراب اور مہران کار برامد*
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر ڈی ایس پی بلدیہ ظہور احمد سومرو کی سربراہی میں نسیم نگر پولیس نے شورو گوٹھ میں مین پوری و خام مال کی فروخت کی اطلاع پر کامیاب کاروائی دوران ملزم راشد علی ولد خادم حسین ملاح کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے ایک کٹہ میں 200عدد مین پوری ،2 پلاسٹک کٹوں میں تمباکو،ایک پلاسٹک کی تھیلی میں مین پوری کی تھیلیاں، ایک جالی اور 2 پلاسٹک ٹب برآمد کرکے مقدمہ 246/2026 زیر دفعہ 8 مین پوری وگٹکا ایکٹ تحت داخل کرلیا ہے
ایک مزید کاروائی دوران ملزمان رمیش عرف راجودیوان اور ملزم آکاش ولد رتن کمار دیوان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے دو کارٹونز میں بلترتیب 12 بوتلیں شراب ،12 بوتلیں بئیر شراب اور ایک مہران کار برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ 243/2026 زیر دفعہ 3/4 امتناع منشیات کا داخل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔