*حیدرآباد پولیس کی منشیات و سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں

*حیدرآباد پولیس کی منشیات و سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں, 25 ملزمان گرفتار، جوے پر لگائی گئی کیش رقم، تاش کے پتے آکڑہ پرچیاں، گٹکا، مین پوری اور شراب کی بوتلیں برآمد*

*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری

*تھانہ قاسم آباد*
ایس ایچ او قاسم آباد بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان بنام محمد یعقوب اوڈھ، ضمیر سندھی پٹھان، احمد علی سیال، محمد حسن سولنگی، شنکر ہندو، جہانگیر علی، محمد حارث قاضی، وقار علی قریشی، محمد اسحاق قریشی، وجاہت آرائیں، محمد رضوان آرائیں، محمد عدنان آرائیں، نثار علی سولنگی اور سکندر علی خشک کو جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 21 ہزار  کیش رقم، تاش کے پتے اور آکڑا پرچیاں برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 245/2026 زیر دفعہ 294B, 5A جوا آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا

*تھانہ مارکیٹ*
ایس ایچ او مارکیٹ بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان بنام سونو کھوکھر، منظر عباس کھوکھر، مشتاق کھوکھر، شیبی بلوچ اور عرفان آرائیں کو جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 6600 روپے کیش رقم، آکڑہ پرچیاں اور تاش کے پتے برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 167/2026 زیر دفعہ 5A جوا آرڈیننس اور 294B تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرلیا

*تھانہ ٹنڈو جام*
ایس ایچ او ٹنڈو جام بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم بنام غلام اکبر خاصخیلی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 770 عدد گٹکے ساشے برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 112/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

*تھانہ فورٹ*
ایس ایچ او فورٹ بمہ اسٹاف نے کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش پرویز چانڈیو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے  5 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 64/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
مزید کارروائی کے دوران مین پوری سپلائر دانش عرف رنگیلا پٹھان کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 100 عدد مین پوری اور 10 کلو خام مال مین پوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 65/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

*چیک پوسٹ پبن*
انچارج پبن بمہ اسٹاف نے کارروائیاں کرتے ہوئے مین پوری فروشوں بنام رشید برفت اور شاہ محمد عرف شاہو کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کے ساتھی موقع سے فرار ہوگئے، گرفتار و فرار ملزمان کے قبضے سے 90/95 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 201,202/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے

*تھانہ بی سیکشن*
ایس ایچ او بی سیکشن بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شہزاد عرف صدیق بھٹی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 2 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 130/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *