حیدری مارکیٹ کی حدود میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ حیدری مارکیٹ کی حدود میں بلاک G، نارتھ ناظم آباد، الیگزر اسکول کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد نعمان ولد نصیر خان کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین برآمد ہوا۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *