42تولے طلائی زیورات42 موٹر سائیکل24مال مویشی1ٹریکٹر 4لوڈر رکشے1ہائی ایس 1کاربرآمد مالکان کے حوالے
منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمنڈی بہاوالدین احمد محی الدین کی قیادت میں زیر نگرانی محمد امجد کھوکھر ڈی ایس پی صدر سرکل منڈی بہاؤالدین گزشتہ ماہ پولیس سرکل صدر نے جدید سائنسی طریقہ تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے وارداتیں کرنیوالے06گینگ کے 27 ملزمان کوٹریس کرکے گرفتار کر لیا ہے اور 71مقدمات میں ملزمان سے 3کروڑ 31ہزار روپے برآمدکرکے ملزمان کو حوالات جوڈیشل بھجوا دیا گیا ہے
تھانہ سٹی پولیس نے 3 گینگ ٹریس کرکے ملزمان کے قبضہ سے سے 54لاکھ31ہزار روپے کا مال مسروقہ و 28تولے زیورات،20 عدد موٹرسائیکل برآمد کیے ہیں۔اسلحہ ناجائز کے 14مقدمات،منشیات فروشی کے 08مقدمات میں 7620گرام چرس اور 123بوتل شراب برآمد کی گئی ہے
تھانہ صدر پولیس نے 13کس نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور مختلف مقدمات میں 50لاکھ روپے کی برآمدگی ،5 عددموٹرسائیکل،03عددلوڈر رکشے،10تولہ طلائی زیورت و موبائل فون برآمد کیا ہے۔اسلحہ کے 19مقدمات،منشیات کے 06مقدمات میں 9420گرام چرس برآمدجبکہ 60لیٹر شراب بھی برآمد کی
تھانہ سول لائن پولیس نے 5کس نامعلوم ملزمان کوٹریس کرکے گرفتار کیا اور ان سے 1کروڑ 55لاکھ70ہزار روپے کی برآمدگی 13موٹرسائیکل،12مال مویشی،1عدد ٹرالی ٹریکٹر اور 4تولہ طلائی زیورات برآمد کیے ہیں اسلحہ کے 25مقدمات،منشیات کے 12مقدمات میں 13کلو گرام چرس برآمد کی اور جدید ٹیکنیکی مہار ت سے بلائینڈ مرڈر مقدمہ نمبر 90/24بجرم 302ت پ تھانہ سول لائن میں ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایاگیا
تھانہ کٹھیالہ شیخاں پولیس نے 5کس نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتارکیا اور ملزمان سے 40لاکھ 30ہزارروپے کی برآمدگی کی،8شاخ بکریاں،4راس بھینس و کٹے برآمد،04عدد موٹرسائیکل،01عدد ہائی ایس،01عدد رکشہ اور 01عدد کار برآمد کی ہے۔اسلحہ ناجائز کے02مقدمات جبکہ منشیات فروشی کے 07مقدمات درج کرکے 12091گرام چرس10لیٹرشراب برآمد کی گئی ہے۔