
سرگودہا(رپورٹ بیورو)سرگودہا محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے بابر شہزاد رانجھا سمیت آٹھ افسران کو مستقل ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ان افسران کو گریڈ17سے گریڈ18,میں ترقی دے کر مستقل ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل کے احکامات جاری کر دیئے قبل ازیں ان افسران کے پاس ڈپٹی ڈائریکٹر کا اضافی چارج تھا جب کہ میں دو کو اے ڈی ایل جی لگایا گیا ہے بابر شہزاد رانجھہ کولوکل گورنمنٹ بورڈ جب کہ فاروق احمد کوڈی ڈی ایل جی چکوال عبدالوحید ڈی ڈی ایل جی قصور عثمان خداداد کو شیخوپورہ غلام شبیر کو چنیوٹ احسان احمد کو راجن پور حبیب اللہ خان کو میانوالی سید نجم ذوالقرنین کو گوجرانولہجبکہ خالد محمود کو اے ڈی ایل جی جڑانوالہ اور نوید سردار کو اے ڈی ایل جی دنیا پور تعینات کر دیا گیا ہے
