
گجرات(شاہد بیگ سے)سانحہ مہسم گراوُنڈ کادوسرا زخمی
بھائی بھی کئی دن زندگی اور موت کی کشمکش میں زندگی کی بازی ہار گیا ۔۔۔۔
مہسم گراؤنڈ میں ایک کرکٹ میچ جاری تھا کہ اس دوران کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ جھگڑا اس قدر بڑھا کہ فاخر اقبال موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ان کے بھائی حافظ طاہر کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر لاہور کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہسپتال میں ڈاکٹروں نے حافظ طاہر کی جان بچانے کی بھرپور کوششیں کیں، لیکن کئی دن تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج وہ بھی چل بسے۔ اس واقعے نے علاقے میں سوگ کی فضا پیدا کر دی ہے اور ان کے اہلِ خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔
ذرائع کے مطابق، دونوں بھائیوں کے ماموں بھی اس واقعے میں زخمی ہوئے تھے، جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔ یہ افسوسناک واقعہ جہاں کھیل کے میدان میں بڑھتے ہوئے تشدد کی عکاسی کرتا ہے، وہیں معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔ہم اپنی نسلوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں ۔ نوجوان نسل کے پاس اسلحہ اورمحلق ہتھیاروں کی موجودگی یا اسکی دسترس سوالیہ نشان ہے ۔
