گجرات (شاہد بیگ سے)گجراتطنیشنل بینک آف پاکستان (NBP) کے چھ افسر گرفتار، 9 کروڑ روپے کے سونے کا گھپلا
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) نے نیشنل بینک کے گجرات زون کے چھ اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے کھاتہ داروں کے لاکرز میں موجود اصلی زیورات کو جعلی زیورات سے بدل دیا۔
اس گھپلے میں تقریباً 90 کروڑ روپے مالیت کا سونا تین برانچوں سے غائب کیا گیا۔
• اصل زیورات کی جگہ جعلی زیورات رکھے گئے:
• ٹانڈہ برانچ سے 55 ملین روپے (5 کروڑ 50 لاکھ) کا سونا
• سروِس انڈسٹریز برانچ سے 20 ملین روپے (2 کروڑ) کا سونا
• منگووال برانچ سے 15 ملین روپے (1 کروڑ 50 لاکھ) کا سونا
• گرفتار افراد:
• سروِس انڈسٹریز برانچ: ابو بکر زاہد (آپریشن مینیجر)، شعیب شریف (کیشئر)
• منگووال برانچ: خالد محمود (سابق مینیجر)، سعادت علی بھٹی (کیشئر)
• ٹانڈہ برانچ: محتشم عابد (آپریشن مینیجر)، محمد علی (کیشئر)
• ایک سنار محسن بھی اس واردات میں شامل تھا، جو ابھی تک گرفتار نہیں ہوا۔
ایف آئی اے کے مطابق یہ تمام اہلکار بینک کے والٹ/اسٹرونگ روم کے مشترکہ چابی بردار تھے، اسی وجہ سے انہیں زیورات تبدیل کرنے کا موقع ملا۔ مزید کیسز بھی جانچے جا رہے ہیں۔
(نوٹ۔ بینک لاکر میں سونا رکھنے والے تمام پاکستانیوں کے لیے آلارمنگ نیوز ہے)
