
منڈی بہاءالدین،( میاں شریف زاہد ) ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر مختار احمد گوندل کا کہنا ہے کہ ٹیکس ایک قومی ذمہ داری ہے، جس کو ادا کرنا ملک کے شہریوں کیلئے بہت ضروری ہے۔ کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار اس ملک کے شہریوں کی جانب سے شفاف ٹیکس کی ادائیگی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے پراپرٹی ٹیکسیشن کا خودکار تشخیصی نظام متعارف کروا دیا ہے، شہری اپنا پراپرٹی ٹیکس 30 ستمبر 2025 تک یکمشت سرکاری خزانے میں جمع کروا کر 5 فیصد فوری رعائت حاصل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر شفاف اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پراپرٹی ٹیکسیشن کا خودکار نظام متعارف کروا دیا ہے۔ شہری گھر بیٹھے ای ہے کے ذریعے اپنی پراپرٹی کا خودکار اندراج کریں اور ٹیکس کی ادائیگی کو آسان بنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی معلومات کیلئے 1035 ہیلپ لائن پر کال کریں یا excise.punjab.gov.pk ویب سائٹ وزٹ کریں۔
