(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم)
اجمیر نگری پولیس کی سرپرستی میں گٹکا ماوا مافیا سرگرم
اسپیشل برانچ کی اے کلاس کی آئی آرز بھی موجود، ایس ایچ او کی سب اچھا ہے کی رپورٹ
اسپیشل برانچ کی آئی آرز، نوجوان نسل کی تباہی، اہل علاقہ پریشان، پر علاقہ میں گٹکا ماوا تمام کیبنوں، بعض جگہ دکانوں اور مکانوں سے فروخت کیا جانے لگا
نیوکراچی تھانہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں مضر صحت گٹکا ماوا کی کھلے عام فروخت
علاقائی ذرائع کے مطابق، بابا موڑ، فور کے چورنگی، مدیحہ اسٹاپ، دو منٹ چورنگی، فور اسٹار لان، باڑا مارکیٹ، پاور ہاؤس چورنگی، اجمیر چوک، ڈبلیو 9، رحمانیہ موڑ، پیلا اسکول، سیکٹر 4 اور اطراف کے علاقوں میں فروخت جاری ہیں
پولیس ذرائع کے مطابق متعدد افراد کی ایف آئی آرز بھی موجود ہیں، جس پر تھانہ ہذا میں موجود نفری کی جانب سے کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ گٹکے ماوے کی فروخت پر پولیس تحفظ فراہم کر رہی ہے
پولیس ذرائع کے مطابق جن افراد پر ایف آئی آرز موجود ہیں ان میں
اظہارسیکٹر 5B1
بلال سیکٹر 5B1
بلال سیکٹر 5B3
عابد عرف ٹھاکرسیکٹر 5B2 کریم عرف کاکی سیکٹر 04 اعجاز عرف بجہ سیکٹر 04شہزاد سائیکل والا 4J بس سٹاپ، شاہزیب سیکٹر 04
احمد 5B1
باسط پیلا اسکول
دانیال پولیس والا زاھد سویٹ کے سامنے
غفار سیکٹر 5C2 باڑا مارکیٹ نزد اکبر پلاؤ
علاقائی ذرائع کے مطابق یہ افراد پولیس کی سرپرستی اور حفاظت میں اس گھناونے کاروبار میں ملوث ہیں، جن پر تاحال کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گی
علاقائی عوام کے مطابق علاقے میں گھناؤنا کاروبار نہ صرف عدالتی احکامات، حکومتی احکامات کو پامال کر رہا ہے بلکہ پولیس کے اعلیٰ افسران کی وردی پر کرپشن کے داغ چھوڑ رہا ہے
بیٹروں کا دعویٰ ہے کہ رشوت کا مال پولیس کے اعلیٰ افسران تک پہنچایا جاتا ہے، جبکہ اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی
نوجوان نسل کی تباہی اور معاشرتی بگاڑ پر علاقے کی عوام شدید تشویش کا شکار ہے اور انہوں نے پولیس کے اعلیٰ اور ایماندار افسران سے اپیل کی ہے کہ اس گھناونے کاروبار کو مکمل طور پر چند کرایا جائے اور اور وردی والے سہولت کاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے
