
منڈی بہاوالدین (میاں شریف زاہد) وفاقی وزارت صنعت و تجارت حکومت پاکستان نے ضلع وزیر اباد کے صنعت کاروں اور تاجروں کے لیے وزیر اباد چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی منظوری دے دی حکومت پاکستان کے اس اقدام سے ضلع بھر کے تجارتی و صنعتی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ضلع کے تجارتی اور صنعتی حلقوں نے اور تاجروں سمیت تمام تجارتی تنظیموں نے حکومت پاکستان وزارت صنعت وتجارت کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ اس اقدام سے ضلع بھر کے تاجروں اور صنعت کاروں کو درپیش مسائل کا حل جبکہ اس سے قبل ضلع وزیراباد کے تاجروں صنعت کاروں کو سیال کوٹ گجرانوالہ گجرات کے چیمبر اف کامرس کے چکر لگانا پڑتے تھے اب ان کے تمام مسائل ان کے اپنے ضلع کے چیمبر اف کامرس میں ہی حل ہوں گے اس موقع پر وزیراباد کے مشہور بزنس مین وزیر آباد چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر ڈاکٹر سید طاہر حسین زیدی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان وزارت صنعت و تجارت کا بے حد ممنون ہوں کہ انہوں نے میرٹ پر فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اباد چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹریز کو منظور کیا چیمبر کی منظوری کے بعد اب ضلع بھر کے تمام تاجروں اور صنعت کاروں کو اپنے ہی ضلع میں چیمبر اف کامرس کے مسائل حل کرنے کا موقع میسر ائے گا انہوں نے مزید کہا کہ وزیراباد چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹریز کسی فرد واحد کا ادارہ نہ ہوگا یہ ضلع بھر کے تمام تاجروں صنعت کاروں اور بزنس مین دکانداروں کا ادارہ ہوگا اس موقع پر سید مظاہر حسین زیدی سید ظفر حسین زیدی سید تصور حسین زیدی نے بھی ضلع بھر کے عوام کو چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹری بننے کی خوشی میں مبارکباد پیش کی ہے اس موقع پر صدر چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مزید کہا کہ ہم علاقہ بھر کے تمام چیمبرز کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں ہمارا کسی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے کوئی اختلاف نہیں نہ ھوگا
