
کیماڑی تھانہ (رپورٹ محمد حسین سومرو)پاک کالونی کی تین مختلف مقامات پر کارروائیاں
منشیات اور گٹکا/ماوا فروشی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار۔
پہلی کارروائی:
پولیس نے دورانِ گشت لیاری ایکسپریس وے پل، منگھوپیر روڈ سے دو ملزمان—محمد بشیر عرف شبیر ولد محمد یوسف اور محب ولد مجیب الاسلام—کو منشیات سمیت گرفتار کیا۔
گرفتاری کے وقت ملزمان کے قبضے سے 49 گرام وزنی کرسٹل، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔
دوسری کارروائی:
دورانِ گشت، مخبرِ خاص کی اطلاع پر شیرین بیکری، پرانا گولیمار، مین منگھوپیر روڈ پر واقع کیبن میں مضرِ صحت گٹکا/ماوا فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت زریاب ولد محمد صدیق اور عبدالوہاب ولد نواز کے ناموں سے ہوئی۔
گرفتاری کے وقت ملزمان کے قبضے سے 120 عدد پڑیاں مضرِ صحت گٹکا/ماوا برآمد ہوئیں۔
تیسری کارروائی:
دورانِ گشت، پاک کالونی، میوہ شاہ قبرستان روڈ پر ایک ملزم—عبدالرشید ولد احمد—کو منشیات سمیت گرفتار کیا گیا۔
گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے 21 گرام وزنی کرسٹل اور 87,000 روپے نقدی برآمد ہوئی۔
ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
کارروائیاں ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی، سب انسپکٹر انور علی خان کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے عمل میں لائیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے.
