
از دفتر ایڈیشنل آئی جی کراچی
مورخہ27 اگست 2025
ضلع ملیر میں پولیس اہلکار شہید ایڈیشنل آئی جی کراچی کا نوٹس
ضلع ملیر کے علاقے پپری میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کی شہادت کے واقعے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ملوث عناصر کی جلد از جلد گرفتاری عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے۔
