
جامعہ سندھ کے شعبہ ماس کمیونی کیشن اور ڈویلپمنٹ کمیونی کیشن کے طلبہ و طالبات نے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن حیدرآباد میں اپنی دو ماہ کی انٹرن شپ کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے پر ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن حیدرآباد کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیے گئے – انٹرنشپ کے دوران طالب علموں نے محکمہ کے مختلف شعبہ جات میں عملی تربیت حاصل کی، جن میں سرکاری پریس ریلیز اور نیوز ہینڈ آؤٹ کا اجراء، سرکاری اجلاس،سیمینار، ورکشاپس کی کوریج، اخبارات میں شائع شدہ خبروں کا ریکارڈ مرتب کرنا، ایکریڈیٹیشن کارڈز کی تیاری اور سرکاری سوشل میڈیا مہمات میں معاونت شامل ہیں۔
اس کے علاوہ انہیں محکمہ کے فوٹوگرافی و ملٹی میڈیا سیکشن سے متعلق بھی آگاہی دی گئی جہاں انہوں نے سرکاری پروگرامز کی فوٹوگرافی، ویڈیوز بنانے اور انہیں اخبارات اور میڈیا اداروں کے لیے ایڈٹ کرنے کی عملی تربیت حاصل کی۔
