
(رپورٹ محمد حسین سومرو)ضلع کیماڑی پولیس، کراچی
مورخہ 30 اگست 2025
ضلع کیماڑی تھانہ شیرشاہ پولیس کی دوران گشت بمقام ماڑی پور روڈ شیرشاہ پر کاروائی۔ *ایس ایس پی کیماڑی*
موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار۔ *کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی*
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد نثار ولد محمد نور حسن اور نعمان ولد نور خطاب کے ناموں سے ہوئی۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری تھانہ کھارادار کی سرقہ شدہ موٹرسائیکل نمبری KIC-7169 برآمد ہوئی۔
جسکا مقدمہ الزام نمبر 378/2025 بجرم دفعہ 381A, تھانہ کھارادار میں رجسٹر ہے۔
کاروائی ایس ایچ او تھانہ شیرشاہ *سب انسپکٹر خمیسو خان* کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے عمل میں لائی۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
