
(رپورٹ محمر حسین سومرو)پولیس کی کاروائی، شاہ لطیف پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے شاہ لطیف کے علاقے سے 1 ملزم کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے قبضہ سے 1 عدد پسٹل بمعہ راؤنڈز اور کیش رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزم کی شناخت بلال ولد محمد اسلم کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزم مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
شاہ لطیف پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے
گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
