

(رپورٹ محمد حسین سومرو)ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس، کراچی
مؤرخہ 30 اگست 2025 ڈسٹرکٹ ایسٹ سچل پولیس کی لسٹڈ گٹکا ماوا اور منشیات فروش ملزمان کے خلاف کارروائیاں۔*
سچل پولیس نے خفیہ اطلاع پر دو مختلف کارروائیوں کے دوران دو خاتون ملزمہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس، تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں انور عرف انو ولد عبدالغفور، ملزمہ رمشہ زوجہ محمد اسلم عرف بابر اور ملزمہ شکیلہ زوجہ مجید شامل ہیں۔
گرفتار ملزم انور عرف انو لسٹڈ گٹکا ماوا فروش، جبکہ ملزمہ شکیلہ زوجہ مجید لسٹڈ منشیات فروش ہے۔
