ڈیرہ غازی خان (رانا فیصل سے) اونچے درجے کے سیلابی ریلے کے پیشِ نظر ڈیرہ غازی خان پولیس و ضلعی انتظامیہ الرٹ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) طارق ولایت اور ڈپٹی کمشنر عثمان خالد نے سخی سرور اور کوہِ سلیمان رینج کا دورہ کرتے ہوئے اونچے درجے کے سیلابی ریلے کی صورتحال کا معائنہ کیا۔
شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کو تمام حساس مقامات پر تعینات کیا گیا ہے
جبکہ ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں ہائی الرٹ پر رہتے ہوئے ایمرجنسی آلات کے ساتھ ہمہ وقت تیار ہیں۔
شہریوں کو سیلابی ریلے کے قریب جانے سے روکا جا رہا ہے اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔
صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کے لیے مسلسل پیٹرولنگ اور ایمرجنسی کنٹرول رومز کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
ترجمان ڈیرہ غازی خان پولیس کے مطابق، مجموعی صورتحال کے پیشِ نظر پولیس کو ہمہ وقت الرٹ رکھا گیا ہے،
مساجد میں اعلانات کے ذریعے شہریوں کو محتاط اور باخبر رہنے کی ہدایت کی جا رہی ہے،
جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس اور ریسکیو فورسز کی مؤثر ڈیپلائمنٹ مکمل کر دی گئی ہے۔