رپورٹ محمد حسین پرمار
ملک بھر میں سیلاب، دفاعِ پاکستان ونگ (پی پی او) کے مرکزی وائس چیئرمین عثمان شاہ کا متاثرین کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں آنے والے شدید سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے درجنوں اضلاع زیرِ آب آ گئے ہیں۔ متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی برباد ہو گئی ہیں۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اب تک سینکڑوں گھر منہدم ہو چکے ہیں اور متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
اس سنگین صورتحال پر دفاعِ پاکستان ونگ کے وائس چیئرمین عثمان شاہ نے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں، اس دکھ کی گھڑی میں جو کچھ بھی ہمارے بس میں ہوا وہ ضرور کریں گے۔ ہم اپنے وسائل بروئے کار لا کر متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں گے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
عثمان شاہ نے مزید کہا کہ قوم کو مشکل وقت میں یکجا ہوکر ایک دوسرے کا سہارا دینا ہوگا تاکہ متاثرہ علاقوں کے عوام کو جلد از جلد ریلیف اور بحالی کی سہولت فراہم کی جا سکے۔