
(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم)
صدر پیپلز یوتھ سندھ اور جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی شہید بینظیرآباد ڈویژن جاوید نایاب لغاری کا منیر حیدر شاہ کے جانب سے بیہودہ کلمات کی شدید مذمت۔
صدر پیپلز یوتھ سندھ اور جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی شہید بینظیر آباد جاوید نایاب لغاری نے کہا پیپلزپارٹی شہید بینظیر آباد ڈویژن ضیاء الحسن لنجار کے گھر پر حملہ کیا گیا، اور اب بھی وہی شرپسند عناصر اشتعال انگیز بیانات دے کر سندھ میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا چاہتے۔۔
اس وقت پورا ملک شدید سیلاب کی زد میں ہے، سندھ حکومت شدید سیلاب کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کررہی ہے، جاوید نایاب لغاری
اس موقع پر سندھ میں کچھ شرپسند عناصر سندھ حکومت کو سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہونے والے اقدامات سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔
بدقسمتی سے کچھ لوگ جو اپنے آپ کو قوم پرست کہلاتے ہیں، اس مشکل صورتحال میں اپنی دکانداری چمکانا چاہتے ہیں۔ عوام نے ہر مرتبہ ان کو رد کیا، آج بھی عوام نے انہیں رد کردیا ہے۔
مورو ، نوشھروفیروز، شھیدبینظیر آباد ڈویزن اور سندھ بھر کے عوام پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں اور صدر پیپلز پارٹی شہید بینظیر آباد ڈویژن محترم ضیا الحسن لنجار کیساتھ ہیں۔
