مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)
(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم)
حکومتی متعصبانہ رویوں سے طب جیسا مقدس پیشہ تک غیرمحفوظ ہوگیاہے،ڈاکٹر نگہت
مئیر کراچی ڈاکٹرزکی تنخواہیں ادا کرنے کے بجائے دھمکانے کا سلسلہ بند کریں،
ینگ ڈاکٹرزاپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ہر مشکل وقت میں انکے ساتھ ہیں،
مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کی جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر نگہت فاطمہ نے آفاق احمد کی رہا ئشگاہ پر ینگ ڈاکٹرز کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سندھ حکومت کے متعصبانہ رویوں اور مئیر کراچی کی ہٹ دھرمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز
کے ساتھ مئیر کراچی کے دھمکی آمیز سلوک کو عضبیت کی بدترین مثال قرار دیا۔ ڈاکٹر نگہت فاطمہ نے کہا کہ طب کا شعبہ انتہائی مقدس اور انسانی خدمت انمول شعبہ ہے جو خلقِ خدا کو درد و تکلیف سے نجات دلانے کیلئے اپنا تمام سکون قربان کردیتا ہے،لیکن بد قسمتی سے ہمارے حکمران کراچی دشمنی میں اتنے اندھے ہوچکے ہیں انہوں نے ناصرف عباسی شہید ہسپتال کے ڈاکٹر ز کی 5ماہ کی تنخواہیں روک رکھی ہیں بلکہ انہیں غیر قانونی طریقے سے معطل کردیا ہے،جس سے ڈاکٹرز کے علاوہ دیگرملازمین میں اشتعال پھیل رہا ہے جس کی پر زور مزمت اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ینگ ڈاکٹرز کی تنخواہیں اور مسائل کو فی الفور حل کیا جائے اور مئیر کراچی کی جانب سے ڈاکٹر ز کو دھمکانے اور ملازمتوں سے معطلی کے احکامات پرڈاکٹرز سے معافی مانگیں۔
