
(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم)
ایم پی اے معاذ محبوب نے آج کے الیکٹرک کلسٹر ہیڈ میڈم تبسم، آئی بی سی لیاقت آباد کے جی ایم احسن خواجہ اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔
انہوں نے زور دیا کہ لیاقت آباد اور گلبہار کے عوام کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے فوری نجات دلائی جائے۔
ایم پی اے معاذ محبوب نے واضح کہا
کنڈا مافیا کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے۔
لیاقت آباد اور گلبہار کے تمام کنڈے ہٹا کر بجلی کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔
ربیع الاول کے مقدس مہینے میں میلاد اور محافل کے دوران خاص طور پر رات کے اوقات میں بجلی بند نہ کی جائے۔
