

گجرات (شاہد بیگ سے)المنھل ویلفئیر فاؤنڈیشن رجسڑڈ بھدر کے زیرِ انتظام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔
جس میں سپشلسٹ ڈاکٹرز جن میں شوگر ،سکن اور جنرل سرجن ڈاکٹر صاحبان نے مریضوں کا تفصیلی چیک اپ کیا
ان کو مفت ادویات فراہم کی گئیں
معروف عالم دین
حضرت مولانا قاری محمد عطاء اللہ بھدر نے مرکزی جامع مسجد بھدر میں شاندار انتظامات کیے اور کیمپ میں بڑی تعداد میں بچوں خواتین اور حضرات نے استفادہ حاصل کیا
اس کیمپ سے استفادہ حاصل کرنے والے افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر لحاظ سے اس کیمپ میں سہولیات فراہم کی گئیں ہم المنھل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مشکور ہیں کہ انہوں نے یہ سہولت فراہم کی
حضرت مولانا قاری محمد عطاء اللہ بھدد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم پہلے کی طرح آئیندہ بھی عوام کی خدمت اسی جذبے سے کرتے رہیں گے
