
(رپورٹ محمد حسین سومرو)ضلع کیماڑی پولیس،کراچی
مورخہ 02 ستمبر 2025
ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ بی پولیس کی خفیہ اطلاع پر تھانہ ہذا کے علاقے میں کامیاب کاروائی۔ایس ایس پی ضلع کیماڑی۔
نشہ آور اشیاء دے کر رکشے چوری کرنے والے چار رکنی گروہ کے دو کارندے گرفتار۔ *ایس ایس پی صاحب ضلع کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی۔
گروہ چار جوان العمر افراد پر مشتمل ہے جس میں (1) اسحاق (2) ایباد عرف پی کے (3) حسین عرف ڈاڈا (4) ریحان اللہ شامل ہیں۔
جن میں سے دو ملزمان بنام محمد اسحاق اور ریحان اللہ گرفتار ہوئے ہیں۔
ملزمان سے بوقت گرفتاری ایک ضرب غیرقانونی 9mm پستول بمعہ لو میگزین برآمد ہوئی۔
اور زیر استعمال موٹرسائیکل جو تھانہ شیر شاہ کی سرقہ شدہ ہے برآمد کی گئی۔
جس کا مقدمہ الزام نمبر 160/2025 بجرم دفعہ 381A, تھانہ شیر شاہ میں درج ہے۔
ملزمان پیسنجر بن کر رکشہ میں بیٹھتے تھے اور بیٹھتے ہی مٹھائی یا دیگر مشروب جس میں نشہ آور ادویات شامل ہوتی تھی ڈرائیور کو کھلا دیتے تھے پھر دوران سفر ڈرائیور کی حالت غیرملکی ہونے پر رکشہ رکوا کر ڈرائیور کو سڑک کے کنارے پھینک کر اس کی جامع تلاشی اور رکشہ لے کر فرار ہو جاتے تھے۔
ملزم ریحان اللہ کا کباڑ کا کام ہے۔
دیگر ملزمان ملزم ریحان کو فی رکشہ 30 ہزار روپے میں فروخت کر دیتے تھے جس کو ریحان اسکریپ کرکے فروخت کرتا تھا۔
ملزم ریحان اس سے قبل بھی آٹھ مرتبہ مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔
ملزم ریحان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے۔
(1) FIR No. 300/22 u/s 380/354/411 ppc PS Ittehad Town.
(2) FIR No. 142/23 u/s 381A PPC PS Quaidabad.
(3) FIR No. 251/23 u/s 381A, PS Shah Latif.
(4) FIR No. 534/23 u/s 411, PS Ittehad Town.
(5) FIR No. 308/22 u/s 381A, PS Ittehad Town.
(6) FIR No. 196/22 u/s 381A, PS Ittehad Town.
(7) FIR No. 157/22 u/s 381A, PS Baldia.
(8) FIR No. 300/24 u/s 411/34, PS Saeedabad.
ملزمان کی گرفتاری کا پولیس کنٹرول کے ذریعے اے وی ایل سی کو اطلاع دی گئی ہے ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے
