
(رپورٹ عمران مشتاق)ایس ایس پی حیدرآباد کا پولیس ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں ضلع کے تمام پولیس افسران کیساتھ کرائم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا*
*ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو* نے کرائم کے حوالے سے ضلع کے تمام پولیس افسران کے ہمراہ پولیس ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں اجلاس منعقد کیا
اجلاس میں DSP سی آئی اے افتخار احمد برڑو، DSP کینٹ گل حسن تھیبو، انچارج DIB انسپیکٹر جنید عباسی، ریڈر SSP حیدرآباد انسپیکٹر اشفاق بھٹی، ہیڈ کلرک نوید سمیجو سمیت ضلع کے تمام ڈی ایس پیز و ایس ایچ اوز اور برانچ انچارجز شامل ہوئے
ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے اجلاس میں موجود افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات سپلائرز/ڈیلرز کے خلاف نمایاں کارکردگی دکھائیں اور منشیات کی خرید وفروخت اور ترسیل میں جو عناصر سرگرم ہیں ایسے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے مقدمات درج کریں، اس کے علاوہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کے خلاف موثر کارروائیاں کرکے کرائم کی روک تھام کو یقینی بنائیں، ڈی تمام SDPO’S صاحباب اپنی سپرویزن تھانہ جات کے کیسز کی خامیوں کو ختم کرکے انویسٹیگیشن کو مظبوط اور موثر بنائیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو نمایاں سزاء دلوائی جاسکے اور کرائم کی وارداتوں میں خاطر خواہ کمی آ سکے، آپ تمام تھانہ جات پر تعینات سینئیر تفتیشی افسران سے مشاورت رکھیں اور تمام تھانہ جات کے روابط کو مظبوط بنائیں جس کے نتیجے میں حیدرآباد میں کرائم قلیل وقت میں ٹریس کرکے حیدرآباد میں امن و امان برقرار رکھا جائے اور منشیات کے خلاف مزید موثر کاروائیوں کے ذریعے منشیات کا سدباب کیا جاسکے۔۔
