کلر سیداں میں گیس منصوبے التوا کا شکار، حکومت فوری نوٹس لے — راجہ طارق محمود کا مطالبہ
منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما، سابق بلدیاتی ممبر اور سابق امیدوار برائے ایم پی اے راجہ طارق محمود نے ایک اہم عوامی بیان میں کہا ہے کہ تحصیل کلر سیداں میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دور حکومت میں شروع کیے گئے گیس منصوبے تا حال التوا کا شکار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم سی کلر سیداں اور اردگرد کے بعض علاقوں میں گیس کی پائپ لائنیں بچھا دی گئی ہیں، لیکن متعدد دیہی علاقوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں شامل ہیں: ڈھوک پنڈ
ڈھوک راجگان، ڈھوک عدالت ،
پرانا سروہا بٹاہٹری
موضع جوچھ
سروہا چوہدریاں
حاجی اللہ دتہ ڈھوک
جنا ح کالونی کلر سیداں
موضع جھنڈی کلر سگوال
راجہ طارق محمود کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں گیس کی پائپ لائنیں تو بچھا دی گئی تھیں، مگر ابھی تک ان پر عملی کام شروع نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن علاقوں میں انفراسٹرکچر مکمل ہو چکا ہے، وہاں فوری طور پر گیس کی فراہمی شروع کی جائے۔
“عوامی مسائل پر آواز بلند کرتا ہوں، ذاتی مفاد کی کوئی خواہش نہیں” — راجہ طارق محمود
انہوں نے کہا مجھے اپنی ذات سے کوئی لالچ یا مفاد وابستہ نہیں، میری سیاست کا محور صرف عوامی خدمت ہے۔ جب بھی بات کرتا ہوں، تو صرف عوام کے مسائل کی بات کرتا ہوں۔ میری کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف اُن کی دہلیز پر ملے۔”
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل
راجہ طارق محمود نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے اپیل کی کہ وہ کلر سیداں کے ان علاقوں میں فوری طور پر گیس کی فراہمی کے عمل کو بحال کریں جہاں پائپ لائنیں پہلے ہی بچھ چکی ہیں۔
بجلی کے مسائل بھی فوری حل کیے جائیں
انہوں نے مزید کہا کہ بعض علاقوں میں بجلی کے کم وولٹیج، خراب ٹرانسفارمرز اور کھمبوں کی کمی جیسے مسائل بھی درپیش ہیں، جنہیں فوری بنیادوں پر حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
