سینیئر کرائم رپورٹر پر حملہ صحافتی برادری کی شدید مذمت
(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم)
کراچی نجی اخبار کے سینیئر کرائم رپورٹر محمد اویس وارثی پر دفتر سے گھر جاتے ہوئے کچھ نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے انہیں روک کر نہ صرف دھمکیاں دیں بلکہ اغوا کرنے کی بھی کوشش کی۔ اس دوران ملزمان یہ جملے کہتے رہےتمہیں خبریں چھاپنے کا بڑا شوق ہےاب ہم تمہاری خبر بنائیں گے۔
صحافتی حلقوں نے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں پر اس طرح کے حملے آزادیٔ صحافت پر حملے کے مترادف ہیں اس موقع پر صحافیوں نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گورنر سندھ اور آئی جی سندھ سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں اور صحافیوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کریں تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔
