حیدرآباد 7 ستمبر (رپورٹ عمران مشتاق)
حيدرآباد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد ڈاکٹر پیر غلام حسین نے کچے کے مختلف علاقوں میں طبی کیمپس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس وقت کچے کے
مختلف علاقوں میں طبی کیمپس لگائے گئے ہیں جن پر ہم ہر وقت نگرانی کر رہے ہیں اور متاثرہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ صحت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے کیمپس گاؤں بوڈو باگڑی، ناچیانی، گل بیگ چانڈیو اور دیگر گاؤں میں قائم ہیں جہاں 1150 سے زائد افراد کا علاج کیا جا رہا ہے، جن میں ہیپاٹائٹس بی، سی، ایچ آئی وی، ملیریا، ڈینگی اور دیگر موذی امراض کے علاج اور ٹیسٹ شامل ہیں۔ ساتھ ہی پولیو کے قطرے بھی پلائے جا رہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور ڈاکٹر بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، جنہیں کشتی، جیکٹس اور طبی سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 اگست سے 7 ستمبر تک پولیو مہم جاری ہے اور مختلف گاؤں میں روزانہ کی بنیاد پر علاج جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد ڈاکٹر پیر غلام حسین نے کچے کے مختلف علاقوں میں طبی کیمپس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس وقت کچے کے مختلف علاقوں میں طبی کیمپس لگائے گئے ہیں جن پر ہم ہر وقت نگرانی کر رہے ہیں اور متاثرہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ صحت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔