*منڈی بہاوالدین پھالیہ روڈ پر ٹرک اور کار کا شدید تصادم، ڈرائیور کی ہوشیاری سے کوئی جانی نقصان نہیں*
منڈی بہاوالدین( میاں شریف زاہد )
ابھی منڈی بہاوالدین پھالیہ روڈ پر مانگٹ پل کے قریب ایک ٹرک اور کار کے درمیان شدید ٹکر ہو گئی۔ حادثے کے دوران کار کو کافی نقصان پہنچا جبکہ ٹرک محفوظ رہا۔ ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی بے دھیانی اور رستے میں موبائل کے استعمال کی وجہ سے پیش آیا۔ خوش قسمتی سے کار کے ڈرائیور نے فوری طور پر ہینڈ بریک لگا کر حادثے کو جانی نقصان سے بچایا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں گاڑیوں کا معائنہ کیا۔
حادثے کی وجہ سے ٹریفک میں کچھ دیر کے لیے رکاوٹ بھی آئی، مگر بعد میں انتظامیہ نے روٹ کو بحال کر دیا۔ حکام نے ڈرائیورز کو ہدایت کی ہے کہ سفر کے دوران موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کریں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔