سرگودھا(ای این آئی)پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن 49 ٹیل سرگودھا کے انتخابات اتحاد گروپ نے میدان مار لیا
سرگودھا پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن 49 ٹیل کے انتخابات شاندار انداز میں مکمل ہو گئے۔ کل 155 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے اتحاد گروپ نے بھاری اکثریت سے میدان مار لیا۔ اتحاد گروپ نے 131 ووٹ حاصل کرکے واضح کامیابی اپنے نام کی جبکہ مدِ مقابل فار ایور گروپ صرف 23 ووٹ لے سکا اور شکست سے دوچار ہوا۔ جس کے چیئرمین محمد عرفان لدھر اور
صدر کے عہدے پر ملک صفدر اعوان اور سینئر نائب صدر میاں طاہراشرف ۔سینئر نائب صدر حاجی محمد اکرم۔جنرل سیکرٹری محمد شہزاد نائب صدر محمد مختیار۔نائب صدر محمد افتخار۔ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میاں عمران۔جوائنٹ سیکرٹری شہزاد احمد۔سیکرٹری انفارمیشن نوید کمبوہ۔ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عامر غوری۔سیکرٹری فنانس محمد عبدالمجید ہوئے۔ اس بھاری اکثریت نے اتحاد گروپ کی مقبولیت اور اعتماد کا بھرپور ثبوت فراہم کیا۔
انتخابی نتائج کے بعد اتحاد گروپ کے حامیوں نے زبردست خوشی کا اظہار کیا، ڈھول کی تھاپ پر رقص، مٹھائیاں تقسیم اور ایک دوسرے کو مبارکبادیں پیش کی گئیں۔