منڈی بہاءالدین،( میاں شریف زاہد ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت اور سی ای او ہیلتھ کرن ارشاد کی سربراہی میں محکمہ صحت منڈی بہاءالدین کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ افراد کو فلڈ میڈیکل کیمپس میں مفت طبی امداد، ادویات کی فراہمی سمیت متاثرہ افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کرن ارشاد کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں، یہ میڈیکل کیمپس رورل ہیلتھ سنٹر بھیکھو موڑ، رورل ہیلتھ سنٹر جوکالیاں، بھیرووال، غزالی سکول رتو باہری، گورنمنٹ پرائمری سکول چک شہباز، بستی مخدوم، بڈھی برج قادرآباد، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول قادرآباد، سیدہ شریف میں لگائے گئے ہیں جبکہ کلینک آن وہیلز گاﺅں چوک کلاں، چک عبداللہ، جاگو، رنڈیالی، باہری، کالاشادیاں، بستی مخدوم، کھمب کلاں، بھواحسن اور بھیرووال میں قائم ہیں ۔ اسی طرح فیلڈ ہسپتال بھوا حسن میں میڈیکل کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کلینک آن وہیلز اور فیلڈ ہسپتال روزانہ کی بنیاد پر گاﺅں گاﺅں جا کر میڈیکل کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک میڈیکل کیمپس، کلینک آن ویلز اور فیلڈ ہسپتال میں تقریبا 17ہزار 521 افراد کو میڈیکل کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔