*حیدرآباد: 10 ستمبر 2025*
*حیدرآباد پولیس کی مین پوری و منشیات سپلائرز کے خلاف بھرپور کارروائیوں میں 15 ملزمان گرفتار، مقدمات درج*
*تھانہ پھلیلی*
ایس ایچ او پھلیلی نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ مختلف مقامات سے کارروائیاں کرتے ہوئے مین پوری سپلائرز بنام امتیاز علی بلوچ کو 230 عدد تیار شدہ مین پوری، عامر گل کو 200 عدد تیار شدہ مین اور مزمل آرائیں کو 395 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 153/2025, 154/2025 اور 155/2025 زیر دفعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت جدا جدا مقدمات درج کرلیے
*چیک پوسٹ پبن*
انچارج چیک پوسٹ پبن نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات سپلائر اظہر پڑھیار کو 1 کلو 800 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 314/2025 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ، ملزم نور نبی زونر کو 500 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 315/2025 زیر دفعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ اور ملزم خالد قاضی کو 4 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 310/2025 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے
*تھانہ پنیاری*
ایس ایچ او پنیاری نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے مین پوری سپلائرز بنام عبدالرحیم عرف رنگیلا قریشی کو 150 عدد تیار شدہ مین پوری اور ملزم اسد علی جتوئی کو 160 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 151/2025 اور 152/2025 زیر دفعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت جدا جدا مقدمات درج کرلیے
*چیک پوسٹ سیری*
انچارج چیک پوسٹ سیری نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے مین پوری سپلائرز بنام امتیاز علی ملاح کو 250 عدد تیار شدہ مین پوری اور ملزم علی دوست جمالی کو 300 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 317/2025 اور 318/2025 زیر دفعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت جدا جدا مقدمات درج کرلیے
*تھانہ ہوسڑی*
ایس ایچ او ہوسڑی نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائر بنام شان راجپوت کو 115 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 316/2025 زیر دفعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ بلدیہ*
ایس ایچ او بلدیہ نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائر عمران انصاری کو 275 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 141/2025 زیر دفعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ مارکیٹ*
ایس ایچ او مارکیٹ نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے مقدمہ کرائم نمبر 250/2025 زیر دفعہ 353,324,34 تعزیرات پاکستان میں مطلوب ملزم شہزاد علی جتوئی کو 2 کلو چرس سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 257/2025 زیر دفعہ دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ
مزید کارروائی میں گٹکا سپلائر مبین یوسفزئی کو 25 عدد پیکٹ انڈین گٹکے سمیت گرفتار کیا جبکہ ملزم کا ساتھی 25 عدد پیکٹ چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا مارکیٹ پولیس نے گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 261/2025 زیر دفعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ حسین آباد*
ایس ایچ او حسین آباد نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے مین پوری سپلائرز بنام فرحان عرف فوجی شیخ کو 200 عدد تیار شدہ مین پوری اور ملزم تلسی ٹھاکر کو 200 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 177/2025 اور 178/2025 زیر دفعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت جدا جدا مقدمات درج کرلیے گئے
گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے
*حیدرآباد پولیس کی مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے