(رپورٹ محمد حسین سومرو)ضلع پولیس نوشھروفیروز
09 ستمبر 2025
ایس ایس نوشہروفیروز میر روحل خان کھوسو کی سپرویژن میں, جرائیم پیشہ افراد خلاف موثر کریک ڈائون…
سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ملزمان سمیت مزید 11 ملزمان گرفتار _ 06 عدد پسٹلز 11 رائونڈس, 1180 گرام چرس, 48 بوتلیں وسکی شراب اور 25000 کیش رقوم برآمد۔
▪ بھریا سٹی تھانہ:
بھریا سٹی پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران ڈکیتی کے الگ الگ مقدمات میں مطلوب 04 ملزمان کو گرفتار کرلیا.. گرفتار ملزمان میں شوکت راجپر, دیدار راجپر, محمد عالم راجپر اور سدھیر مری شامل ہیں۔۔ دوران انٹروگیشن مذکورہ ملزمان کے قبضے سے 04 غیر قانونی پسٹلز 11 رائونڈس برآمد کرکے, سندھ آرمس ایکٹ کے تحت 04 مزید مقدمات درج کرلیے گئے۔
▪ مورو تھانہ:
مورو تھانہ کی پولیس نے مخفی اطلاع پر کاروائی کرکے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا… گرفتار ملزمان دیدار خان اور غلام شبیر گوپانگ کے قبضے سے 02 عدد پسٹلز اور 25000 کیش رقوم برآمد کرکے, سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔
▪ ٹھاروشاہ تھانہ:
ٹھاروشاہ پولیس نے الگ الگ کاروائیوں میں 02 منشیات فروشان/ ڈیلرس کو گرفتار کرلیا… گرفتار ملزمان ذالفقار کلھوڑو سے 24 بوتلیں وسکی شراب اور تنویر سیال سے 24 بوتلیں وسکی شراب برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے۔
▪ کنڈیارو تھانہ:
کنڈیارو تھانہ کی پولیس نے کاروائی کرکے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرلیا… گرفتار ملزم عبدالرحمٰن میمن کے قبضے سے 630 گرام چرس برآمد کی گئی۔
▪ بھریاروڈ تھانہ:
بھریاروڈ تھانہ کی پولیس نے کامیاب کاروائی کرکے 02 منشیات فروشان کو گرفتار کرلیا۔۔۔ وسیم کلھوڑو سے 350 گرام چرس اور کاظم کھوسو سے 200 گرام چرس برآمد کی۔