(رپورٹ ای این آئی)کوئٹہ: بی وائی سی کی قیادت اے ٹی سی میں پیش، مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
*بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی مرکزی رہنما ماہ رنگ بلوچ اور دیگر رہنماؤں کو کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا گیا، جہاں عدالت نے ملزمان کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔*
*عدالت میں پیش ہونے والوں میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، گل زادی، صبغت اللہ شاہ جی اور بیبرگ بلوچ شامل تھے۔*